وادی کشمیر کو بیرون دنیا سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر سری نگر۔جموں قومی شاہراہ تازہ برف باری، بارش اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث ہفتہ
کو
مسلسل پانچویں روز بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند رہی۔اس شاہراہ کے مختلف مقامات پر گذشتہ ایک ہفتے سے سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں درماندہ پڑی ہوئی ہیں۔